درجنوں سفارتکاروں کا  وزارت خارجہ کے پروٹوکو ل ونگ کے ناروارویہ  پر وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ،سفارتی آداب کے منافی تذلیل کا انکشاف

23  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن)  وزارت خارجہ کے پروٹوکو ل ونگ کے ناروارویہ اور سفارت کاروں کے ذاتی سامان کی کلیرنس بروقت نہ دینے وخوربردسمیت دیگر اہم ایشوز پر درجنوں سفارتکاروں نے وزیر اعظم سے ملنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ

انہیں ویانا کنویشن کے تحت معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلاوجہ تاخیری حربے اختیار کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے پروٹول ونگ کے ناروا رویے سے تنگ غیر ملکی سفارتکاروں نے وزیر اعظم پاکستان سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفیروں اور سفارتی عملے کی ذاتی اشیاء جن میں کھانے پینے کی اشیاء، گاڑیاں اور گھریلوں سامان کی درآمد وبرآمد کیلئے وزار ت خارجہ کے متعدد چکرلگانے پر مجبور کیا جاتاہے، جس کی وجہ سے نہ صرف وقت کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ سفارتی آداب کے منافی تذلیل بھی کی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سہہ ماہی کے دوران صرف برطانوی ہائی کمیشن اور کینیڈین ہائی کمیشن کا کوٹہ منظور کیا گیا جبکہ ترکی، مالدیپ، عراق، اردن، فلسطین، نائیجریا، کینیا، آذربائیجان،اور متحدہ عرب امارات کے کھانے کا کوٹہ مسترد کردیا گیا۔ اس کے علاوہ پولینڈ، ہولی سی اور یورپی یونین کے سفارت کاروں کے ڈرنکس کے کوٹہ کو بھی مستردکردیا گیا۔ واضع رہے کہ ویانا کنویشن کے تحت غیر ملکی سفیروں اور سفارت کاروں کھانے پینے کی اشیاء، گاڑیاں اور دیگر گھریلوں سامان کی منتقلی کیلئے ٹیکس سے استثنی حاصل ہوتا ہے جبکہ اس کیلئے وزارت خارجہ کا پروٹوکول دفتر خصوصی حیثیت کیلئے نوٹ وربل جاری کرتا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…