غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے، چیئرمین نیب نے بڑا اعلان کردیا

23  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائڑڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکیں گے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی کے لیے رعایت نہیں ہے، نیب کو ڈوبی ہوئی رقم واپس کرانی ہے، اب بھی وقت ہے مافیا عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر دے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کو لوٹنے والے بزنس مین نہیں مافیا ہیں اور غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے، کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کی، ہم نے ریت پر بھی کرپشن فری پاکستان لکھا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت سے نیب کا کوئی سروکار نہیں ہے لیکن نیب اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، ہمیں سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد وہ وقت آئے گا جب پاکستان میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہو گی، خود احتسابی شروع کر دیں تو نیب کی ضرورت نہیں ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میں کسی قسم کی کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کسی بھی کرپٹ آفیسر کی نیب میں جگہ نہیں ہو گی۔چیئرمین نیب نے کہا کہ 5 ہزار کا کام 5 کروڑ میں کرنیکا پوچھنا کیا سیاسی انتقام ہے؟انہوں نے کہا کہ اشتہار دیکھ کر یہ ضرور معلوم کریں کہ زمین کا کوئی تنازع تو نہیں، کچھ ایسی سوسائٹیز ہیں کہ رقم جمع کر کے دبئی اور دیگر ملکوں میں جا بیٹھے، ایسی سوسائٹیز تک نیب کا ہاتھ نہیں پہنچ سکا تو اللہ کا تو پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سمجھ کر کرپشن نہ کریں کہ ہم سیکوئی پوچھے گا نہیں بلکہ یہ ذہن میں رکھیں کہ کفن میں جیب نہیں ہوتی، سزا اور جزا کا وقت مقرر ہے، اللّٰہ ظالم کو لمبی رسی دیتا ہے مگر آخر پکڑ ہو جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…