ہم کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے ، پیپلزپارٹی نے جے یو آئی کو صاف جواب دیدیا

22  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہم کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے ، حزب اختلاف اس پر متفق ہے کہ موجودہ خراب معاشی صورتحال پہلے کبھی بھی نہیں رہی اور ہم سمجھتے ہیں دھرنا معیشت کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ا

یک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اس وقت حزب اختلاف ایک پیج پر ہے اور نااہل لوگ ہم پر مسلط کر دیے گئے ہیں،وزیر اعظم کا دورہ سندھ نے یہ بات واضح کر دی کہ ان کا صوبے کے ساتھ کیا رویہ ہے۔ وزیر اعظم شام کو تھوڑا سا وقت نکال کر آئین پڑھ لیا کریں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کوئی جرم نہیں کیا اور انہوں نے ابھی صرف مطالبہ کیا ہے۔ حکومت اس وقت خود اپنے آپ کو بند گلی میں بند کر رہی ہے۔ انہوں نے تو جڑواں شہروں میں دھرنے کے شرکا کو ٹینٹ اور کھانے کی سروس دینے والوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔شہلا رضا نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنی نالائقیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ماضی میں چلے جاتے ہیں۔ ہمیں تو یہ بتایا جائے کہ جیل میں اس وقت کون سا سیاسی رہنما سزا یافتہ ہے ؟ ان کو تو یہ ہی نہیں معلوم پارلیمنٹ کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب عمران نیازی وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان کیا کوئی بھی وزیر اعظم بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…