سرحد پربھارتی جارحیت ، وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی میدان میں آگئے ، دھماکہ خیز اعلان کردیا

20  اکتوبر‬‮  2019

مظفرآباد(این این آئی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے چھ شہری شہید ہو گئے جو بھارتی فوج کی سفاکیت کا ثبوت ہے۔وزیراعظم نے نیلم اور مظفرآباد ایل او سی سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی دوکانیں اور مکانات تباہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج

کی فائرنگ سے پانچ شہری ضلع مظفرآباد اور ایک نیلم میں شہید ہوا۔انہوں نے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل واقعے کا نوٹس لیں اس طرح کے واقعات خطے کو جنگ کی جانب لے جائیں گے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں الرٹ رہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…