مولانا سیاست کریں، غنڈہ گردی نہ کریں،پی ٹی آئی کے اتنے ورکر ہیں چاہیں تو مولانا کو گھر سے ہی نہ نکلنے دیں، اہم وزیر کا انتباہ، بڑی پیشکش بھی کردی

18  اکتوبر‬‮  2019

پشاور (این این آئی)وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا سیاست کریں، غنڈہ گردی نہ کریں، بتائیں دھاندلی کہاں ہوئی ہے تاکہ وہ حلقے کھول دیے جائیں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دوبارہ مذاکرات کی کوشش شروع کی ہے، اپوزیشن سے رابطوں کا اچھا جواب مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اتنے ورکر ہیں چاہیں تو مولانا کو گھر سے ہی نہ نکلنے دیں، مگر ہم اس کی نوبت آنے نہیں دیں گے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے ایجنڈے پر اڑے ہوئے ہیں،

احتجاج کی اجازت ہے اگر انتشار کیا گیا تو سیکیورٹی ادارے خود نمٹیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے بلاول بھٹو کو تنظیم سازی پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تو لاڑکانہ بھی آپ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے آپ اس پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ سے باہر ہیں تو وہ انتشار و مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک کو پیچھے دھکیلنے میں مولانا فضل الرحمان کا بہت بڑا ہاتھ ہے، وہ تین مرتبہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں مگر کوئی کام نہیں کرپائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…