عالمی بنک کی رپورٹ کو حکومت کا معاشی سیاہ اعمال نامہ قرار آئندہ تین برسوں میں کونسا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

15  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عالمی بنک کی رپورٹ کو حکومت کا معاشی سیاہ اعمال نامہ قرار دیدیا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ورلڈ بنک کی رپورٹ ثبوت ہے کہ حکمرانوں کی نالائقی نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت کی

نااہلی کی وجہ سے 2001کے بعد پہلی مرتبہ غربت میں کمی کا عمل رْک چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی بنک نے معیشت کے خوبصورت دعووں کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت کو پتہ ہونا چاہئے کہ یہ کنٹینر نہیں جہاں سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی تباہی بیانات ، تقاریر اور جھوٹ کے پردوں کے پیچھے چھپائی نہیں جاسکتی ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق اور نااہل وزیراعظم نے کرائے کے ترجمان کو معیشت بہتر دکھانے کے لئے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ روٹی، روزگار، کاروبار، صنعت بند ہے، حکومتی ترجمان جھوٹ بول کرعوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت سیاسی، معاشی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکی ہے، ان سے بہتری کی امید خود کو دھوکہ دینا ہے۔انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت سے بجٹ خسارے اور عوام پر قرضوں کے بوجھ سے متعلق ہدف پورے نہیں ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال میں افراط زر تین فیصد سے تیرہ  فیصد کی بلند سطح پر ہے اور 31 فیصد پہ برقرار رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ ترقی کی شرح 2.4 اور آئندہ برس تین فیصد کی انتہائی کم ترین سطح پر رہنے سے بیروزگاری کا سیلاب آئے گا۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…