مفت و ائی فائی کے مزے اڑائیں،شاندار منصوبے کا افتتاح  کردیا گیا، کہاں کہاں فائدہ اٹھایا جا سکے گا؟نوجوان پرجوش

15  اکتوبر‬‮  2019

پشاور( آن لائن ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خیبرپختون خوا نے جدید تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے مفت وائی فائی اور ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کر دیا ہے۔اس سہولت کا افتتاح وزیراعلی خیبرپختون خوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش نے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کے ہمراہ کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کے پی کنیکٹ منصوبے کے تحت یہ وائی فائی سروس کی سہولت 9 کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کے اہم منصوبے میں یہ شامل ہے کہ وہ صوبے میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو مفت وائی فائی سروس مہیا کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں موجود تاریخی مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی تاکہ وہاں آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اس سے فائدہ پہنچے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح پشاور میں بھی ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں۔وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا حکومت صوبے کو جدید ٹیکنالوجی میسر کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ 21 ویں صدی کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔جے یو آئی ف کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان منفی سیاست کے پیروکار ہیں، 2018 کے عام انتخابات کے دوران عوام انہیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…