امتحان میں نمبر کم آنے پر کم سن طالبعلم نے اپنی جان لے لی،سوشل میڈیا پر طالبعلم کا والدین کے نام لکھا گیا نوٹ وائرل ہو گیا

14  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن)امتحانات میں نمبرز کم آنے پر ایک کم سن طالبعلم نے اپنی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کم سن طالبعلم نے امتحان میں نمبر کم آنے پر نہر میں کود کر اپنی جان لے لی۔ خود کشی سے قبل والدین کے نام لکھے گئے نوٹ میں طالبعلم کا کہنا تھا کہ ”میرے پیارے ابو اور امی، مجھے معاف کر دینا، میرا رزلٹ بہت گندا آیا ہے،

اس کی وجہ سے میری اب کوئی عزت نہیں رہے گی۔مگر میں نے نمبر لینے کی کوشش کی تھی۔ بس مجھے معاف کر دینا۔”اسی نوٹ کے پیچھے یہ بھی تحریر تھا کہ ”اس نوٹ کو پڑھنے والے میرے گھر بتا دو کہ میں یہاں ہوں ” اور ساتھ ہی اپنے والدین کا فون نمبر بھی لکھا۔سوشل میڈیا پر اس منظر کی کچھ تصاویر اور طالبعلم کے ہاتھوں والدین کے لیے لکھا گیا خط بھی وائرل ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں طالبعلم کے جوتے اور اسکول کا بستہ بھی موجود ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی اشکبار ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ریسکیو اہلکاروں کو نہر سے بچے کی لاش نکالتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔خود کشی کرنے والے بچے سے متعلق مزید معلومات حاصل نہیں ہو سکیں نہ ہی بچے کے اہل خانہ کا کوئی بیان سامنے آیا۔سوشل میڈیا صارفین نے امتحانات میں نمبر لینے کے لیے بچوں پر دبا ڈالنے والے والدین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ امتحانات میں نمبرز کم آنے پر ایک کم سن طالبعلم نے اپنی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کم سن طالبعلم نے امتحان میں نمبر کم آنے پر نہر میں کود کر اپنی جان لے لی۔ خود کشی سے قبل والدین کے نام لکھے گئے نوٹ میں طالبعلم کا کہنا تھا کہ ”میرے پیارے ابو اور امی، مجھے معاف کر دینا، میرا رزلٹ بہت گندا آیا ہے، اس کی وجہ سے میری اب کوئی عزت نہیں رہے گی۔مگر میں نے نمبر لینے کی کوشش کی تھی۔ بس مجھے معاف کر دینا۔”

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…