عمران خان تہران،ریاض میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک،دنیا بھر کی نظریں

14  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)تہران اور ریاض میں کشیدگی کم کرانے کا مشن، وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ ایران کے بعد    آ ج منگل کو  سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان ریاض دورے کے موقع پر سعودی فرما نرواں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عمران خان گذشتہ روز ایک روزہ ہنگامی دورے پر تہران پہنچے، ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کیں۔ مشترکہ اعلامیے کے

مطابق وزیراعظم نے خلیجی ممالک کو ممکنہ فوجی تنازع سے بچانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا خلیجی ممالک میں تمام فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر روحانی کو پانچ اگست کے بھارتی اقدام سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے خطے کا امن و سلامتی خطرے میں ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…