اہم سرکاری ادارے میں خالی نشستوں پر بھرتی کا فیصلہ، 1 سے 5 سکیل تک 286  اور 6 سے لیکر 16 گریڈ تک 138 خالی نشستوں پر بھرتی کی جائے گی

13  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت کے بڑے اسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں خالی نشستوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کا کہنا ہے کہ پمز میں 1 سے 5 سکیل تک 286  اور 6 سے لیکر 16 گریڈ تک 138 خالی نشستوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں موجود 42 نشستوں کو آپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ نئی بھرتیوں کیلئے

اخبارات میں جلد اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل خالی نشستوں پر تعیناتی تعطل کا شکار تھی، نئے ملازمین کی بھرتی سے اسپتال کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کی حکومت صحت کے شعبے میں وہ تبدیلی لارہی ہے جس کا وزیراعظم عمران خان  نے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کا شعبہ وزیر اعظم پاکستان کی اولین ترجیح  ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…