مسلم لیگ ن کے قانونی صدر شہباز شریف کہتے ہیں  دھرنا غلط ہے،کیپٹن (ر) صفدر کے بیان کا بھی برا منایا،2014ء میں جمہوریت خطرے میں تھی،اب کیوں نہیں؟بڑے سوال اُٹھادیئے گئے

11  اکتوبر‬‮  2019

ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قانونی صدر شہباز شریف کہتے ہیں ان کی رائے  میں دھرنا غلط ہے،یہ دھرنا نہیں دینا چاہیے،دھرنے کی سیاست کے پیچھے کے مقاصد کچھ اور ہیں،شہباز شریف نے کیپٹن (ر) صفدر کے بیان کا بھی برا منایا،بلاول بھٹو زرداری کو آج کیوں دھرنے کی ضرورت پڑ گئی؟ آپ کس کے اشارے پر دھرنے کی حمایت کررہے ہیں؟2014ء کے دھرنے میں آپ کو جمہوریت خطرے میں نظر آرہی تھی،

اب کیوں نظر نہیں آرہی ہے؟،27 اکتوبر کو بھی بھارتی عزائم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دھرنے کی سیاست کے پیچھے کے مقاصد کچھ اور ہیں،شہباز شریف نے کیپٹن (ر) صفدر کے بیان کا بھی برا منایا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک دھڑا چاہتا ہے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شامل ہوا جائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو آج کیوں دھرنے کی ضرورت پڑ گئی؟ آپ کس کے اشارے پر دھرنے کی حمایت کررہے ہیں؟شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا کہ 2014ء کے دھرنے میں آپ کو جمہوریت خطرے میں نظر آرہی تھی،اب کیوں نظر نہیں آرہی ہے؟،کیا آج جمہوریت کے ڈی ریل ہونے کا خدشہ نہیں ہے؟ میڈیا سمیت ہر شخص جانتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی سیاست کے پیچھے مقاصد کچھ اور ہیں۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 27 تاریخ کا انتخاب کیا جبکہ اس دن تو یوم سیاہ منایا جانا چاہیے کیونکہ اس تاریخ کو بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں پیش قدمی کی۔انہوں نے کہاکہ 27 اکتوبر کو بھی بھارتی عزائم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ برطانوی شاہی جوڑا خیر سگالی کے دورے پر 14 اکتوبر کو پاکستان آ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…