وزیراعظم کو عہدے سے کون ہٹا سکتا ہے؟ تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے نام بتا دیا

11  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی )تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون نے کہاہے ملک کے اندر تمام سیاسی قوتیں باہمی انداز سے حکومت کے ساتھ تعاون کریں، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ملک بھر میں ہنگامہ آرائی پیداکرکے حکومت گرائی جاسکتی ہے،حکومت گرانے کے لیے اس قسم کا احتجاج سو فیصد غیر آئینی ہے کیونکہ اس ملک کا

آئین حکومت بدلنے کا ایک ہی راستہ بتاتاہے اور وہ راستہ صرف اور صرف پارلیمنٹ سے ہوکر گزرتاہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے این اے256 ڈسٹرکٹ سنٹرل کراچی میں حلقے کے کارکنوں سے ہونے والی ملاقات میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا،پاکستانی عوام باصلاحیت اور ملک سے محبت کرنے والی قوم ہے عمران خان کی قیادت میں جمہوری نظام مظبوط ہورہاہے ،انہوںنے کہاکہ دھرنے اور جلسے جلسوسوںسے ملک کو نقصان کو نقصان ہوگا اس سے معیشت کو نقصان اورسرمایہ کاروں کو غلط تاثر ملتاہے ۔حکومت کو آئے ابھی ایک سال ہی ہوا ہے لوگ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی اور دیگر بحران تحریک انصاف کو ورثے میں ملے ہیں جسے ختم کرنے کے لیے ایک عرصہ درکار ہے اور حکومت عوام کو روزگار دینے اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے دن رات سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہے مگر ملک میں ایسے موقع پر ملک بھر میں دھرنوں کی بات کرنا ملک اور قوم دونوں کے لیے ہی نقصان دہ ہے ،انہوں نے کہاکہ ملک کی دوبڑی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ڈبل گیم کھیلنے میں مصروف ہیں جو انہیں شہہ دے رہے ہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف ضرور دھرنا دیں مگر عملی طور پر یہ کسی لحاظ سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑی دکھائی نہیں دیتی۔مولانا کی سوچ ہے کہ ملک بھر میں ہنگامہ آرائی پیداکرکے ہی حکومت گرائی جاسکتی ہے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حق صرف اور صرف قومی اسمبلی کو حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں اندرونی چیلنجز کے خاتمے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان مسلسل مسلہ کشمیر کو لیکر چل رہے ہیںجس کے لیے ہمیں وزیراعظم پاکستان کے ہاتھ مظبوط کرنا ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…