جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں شریک اہم ملزم اہل خانہ سمیت لاپتہ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، حیرت انگیز انکشافات

3  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو لیک اسکینڈل میں شریک ملزم اور ان کے اہل خانہ کے لاپتہ ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسلام آباد کے لوہی بھیر تھانے میں لاپتہ ہونے والے ملزم خرم یوسف کے سالے کی مدعیت میں تعزیزات پاکستان کی دفعہ 365 (اغوا سے متعلق دفعہ) کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروائی گئی۔

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ خرم یوسف، اپنی اہلیہ اور 3 بچوں کے ہمراہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہیں، ان کا گھر لاک ہے اور موبائل فون بند ہے۔شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ ویڈیو اسکینڈل میں ایک اور ملزم ناصر جنجوعہ اس سب کے لیے ذمہ دار ہیں کیونکہ ان کے بہنوئی بہت پریشان تھے اور وہ ناصر جنجوعہ کے ساتھ رابطے میں تھے، ساتھ ہی انہوں نے ان کے بہنوئی و اہل خانہ کی بازیابی کا مطالبہ کردیا۔واضح رہے کہ 7 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے ویڈیو لیک کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے دوران تفتیش کوئی ثبوت نہ ملنے سے متعلق پیش کردہ رپورٹ کے بعد 3 ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور مہر غلام جیلانی کو رہا کردیا تھا اس سے قبل اسی ہفتے میں 3 افراد کو ارشد ملک کی ایف آئی آر کے بعد مبینہ طور پر بلیک میلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان ملزمان کی رہائی کے تناظر میں سائبر کرائم عدالت نے کہا تھا کہ کیس سے رہا کرنے کا مقصد بری کرنے کے مترادف نہیں ہے۔ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو لیک اسکینڈل میں شریک ملزم اور ان کے اہل خانہ کے لاپتہ ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسلام آباد کے لوہی بھیر تھانے میں لاپتہ ہونے والے ملزم خرم یوسف کے سالے کی مدعیت میں تعزیزات پاکستان کی دفعہ 365 (اغوا سے متعلق دفعہ) کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروائی گئی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…