پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کا فیصلہ

29  ستمبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرا کے تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر شدید تشویش ہے، حکومتی نا اہلی کی وجہ سے پنجاب میں ڈینگی کے 3377 اور

خیبر پختونخوا میں 3604 مریض سامنے آچکے ہیں۔ پنجاب کے عوام آج بھی شہباز شریف کو اپنا وزیر اعلیٰ سمجھتے ہیں، پنجاب کی بدقسمتی ہے کہ بنی گالہ اینڈ کمپنی نے ایک کٹھ پتلی شخص وزیر اعلیٰ مقرر کردیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعلیٰ پنجاب و خیبر پختونخوا ،صوبائی وزرا میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید کے تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی حلقوں میں جعلی کپتان کی یوٹرن تقریر کا اثر ختم ہو گیا ہو تو ڈینگی کی صورتحال کو سنجیدہ لیں۔ ‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…