ہم کبھی بھی پاکستان کو توڑنے کے حق میں نہیں ہیں،ہماری گریبان سے ہاتھ نکال دیں ورنہ۔۔!محمود خان اچکزئی نے خبردارکردیا

23  ستمبر‬‮  2019

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم کبھی بھی پاکستان کو توڑنے کے حق میں نہیں ہے ہماری گریبان سے ہاتھ نکال دیں ورنہ اچھا نہیں ہوگا اگر افغانستان میں مداخلت بند نہیں کی گئی تو پھر یہ ملک اور خطہ بھی محفوظ نہیں رہے گا تمام پشتون افغان کو چاہیے کہ وہ اپنے درمیان خود اتحاد واتفاق کامظاہرہ کریں جب تک ہم اتحاد واتفاق کامظاہر ہ نہیں کرینگے دشمن ہمیں دست وگریبان کرنا چاہتے ہیں امریکہ،چین،

سعودی عرب اور ایران اپنے مفادات کا کھیل کھیل رہے ہیں جبکہ ہمارے ملک کے حکمران دونوں کو خوش رکھنے میں مصروف ہیں اگر اس بار تباہی ہوئی تو کوئی نہیں بچاسکتا ان خیالات کااظہارانہوں نے میٹرپولیٹن کارپوریشن میں پشتون کلچر ڈے کے مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتون کلچر ڈے دنیا بھر میں منا یا گیا یہ دن اب ہر سال 23ستمبر کو منا یا جائے گا آئندہ سال اگر اللہ نے چاہا ہم زندہ رہیں تو ہمارا وعدہ ہے کہ یہ دن تمام پشتون چاہیے ان کاتعلق جس بھی سیاسی جماعت سے ہو مشترکہ طور پر منائینگے کیونکہ پشتون امن پسند محب وطن اور مہذب قوم ہے پشتون قوم کی مثالیں دنیا بھر کے سامنے پڑی ہے پشتونوں نے بہت مشکلات کا مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے ہمیں زئی خیلی کے نام پرتقسیم کیا اور اب بھی دشمنوں کی سازش ہے کہ ہم آپس میں دست وگریبان ہوں اور وہ اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں آئے ہم سب ملک نفرتوں کاخاتمہ کریں اور جو تنازعات ہمارے درمیان پائے جاتے ہیں ان سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ 40سال سے پشتونوں کو دہشتگردی کے نام پر مارا جارہا ہے اور چالیس سال سے دنیا کی تاریخ میں پہلی طویل جنگ افغانستان میں لڑی گئی تمام قوتوں نے اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے جہاد کے نام پر جو لڑائی افغانستان میں شروع کی اور ہمیں جو نقصان ہوا وہ تو سب کو پتہ ہے مگر روس جانے کے بعد افغانستان کو امن ترقی وخوشحالی کی ضرورت تھی مگر اس کے باوجود بھی ہمیں تکلیف دہ حالات میں چھوڑ دیا اشرف غنی،طالبان اور وہ تمام قوتیں جو پشتونوں اور

افغانوں کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں آئے ہم سب ملکر خود ان حالات سے چھٹکارا حاصل کریں اپنے ہی بندوق کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کررہے ہیں اس کے باوجود بھی کچلاک چمن اور دیگر علاقوں میں بم رکھے جاتے ہیں اور ہمیں ہی نشانہ بنارہے ہیں دنیا جہاں قوتوں نے ہماری جنگ میں مثبت کردار ادا کرنا کی بجائے فائدہ اٹھا یا ہے اور وہ ہمارے وسائل کو لوٹنے کیلئے ہمیں آپس میں دست وگریبان کررہے ہیں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ

پشتون افغان کو خود اپنے معاملات کو ٹھیک کرنا ہوگا دنیا جہاں کہتی ہے کہ ہم مداخلت نہیں کررہے ہیں مگر سب کو پتہ ہے کہ مداخلت اب بھی ہورہی ہے اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ پشتون مریں گے تو وہ بچیں گے مگر میں یہ کہتا ہوں کہ اگر پشتون مریں گے تو کوئی بھی قوم خیر کی زندگی نہیں گزاریں گے پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم کبھی بھی اس کے توڑنے کے حق میں نہیں ہیں اگر افغانستان میں مداخلت بند نہیں ہوئی تومزید حالات خراب ہوسکتے ہیں اور ہم دنیا جہاں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے گریبان سے ہاتھ نکالیں ورنہ وہ بھی محفوظ نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ ہماری کلچر وثقافت کا مذاق نہ اڑا یا جائے ہم کسی کا مذاق نہیں اڑاتے کوئی ہمارے مسجد کو ہاتھ نہ لگائیں وہ جو چاہیے ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…