کارکے رینٹل پاور ریفرنس،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے شریک ملزم انور بروہی کی نیب سے پلی بارگین،کتنی رقم واپس کردی؟ حیرت انگیزانکشافات

23  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) کارکے رینٹل پاور ریفرنس میں نیب سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے شریک ملزم انور بروہی نے نیب سے پلی بارگین کر لی۔ 85لاکھ روپے 55 ہزار روپے واپس کر دیے۔ چیئرمین نیب نے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔احتساب عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ کارکے رینٹل پاور ریفرنس میں نامزد ملزم سابق سی ای او لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی انور بروہی نے نیب کے ساتھ 85 لاکھ 55 ہزار روپے میں پلی بارگین کر لی۔ نیب حکام کی جانب سے احتساب عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ چیئرمین نیب

نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے۔ جس کے بعد ملزم سے پلی بارگین کی رقم وصول کر لی گئی ہے۔ نیب کے مطابق کارکے کمپنی نے 2009میں لاکھڑا پاور جنریشن کے ساتھ پاکستان میں معاہدہ کیا تھا  مگر  بے ضابطگیاں سامنے آنے پر معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ معاہدہ پورا نہ ہونے پر ترکی کی کمپنی نے بین الاقوامی ٹریبونل سے رابطہ کیا اور پاکستان کو بھاری جرمانہ عائد ہوا۔ پاکستان نے بین الاقوامی ٹریبونل کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…