پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مسلسل اضافہ،رواں سال صرف9ماہ میں کتنے ارب کا ریونیو حاصل ہوا؟ حیرت انگیز انکشافات

23  ستمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے میں غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، رواں سال کے 9ماہ کے دوران18ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا۔تفصیلات کے مطابق نئی ایوی ایشن پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے،

اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے میں اب تک مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔یومیہ1300سے زائد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کرتی ہیں، ذرائع کے مطابق ایسٹ اور ویسٹ سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی غیر ملکی ایئرلائنیں شامل ہیں۔کراچی ریجن سے1000سے زائد پروازیں فضائی حدود استعمال کرتی ہیں، لاہور ریجن سے300سے زائد پروازیں فضائی حدود کا استعمال ہوتا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بھی پروازوں کا گزرنا اور لینڈنگ ہونا شامل ہے، سی اے اے کو اوور فلائنگ کی مد میں رواں سال کے نو ماہ کے دوران سی اے اے کو اوور فلائنگ، ایروناٹیکل چارجز، لینڈنگ چارجز اور ٹرمینل چارجز کی مد میں مجموعی طور پر77ارب روپے حاصل ہوئے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیگر مد میں 12ارب روپے کاریونیو حاصل ہوا تھا، سی اے اے نے سال 2018-19میں مجموعی طور پر89ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…