پارلیمان سے آواز آئے تو تالہ لگا دو ،اپوزیشن کی آواز آئے تو گرفتا کر لو،میڈیا کی آواز آئے تو ٹربیونل بنا دو ،ن لیگ کا شدید ردعمل

18  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمان سے آواز آئے تو تالہ لگا دیں ،اپوزیشن کی آواز آئے تو گرفتا کر لو،میڈیا کی آواز آئے تو ٹربیونل بنا دو ،اسلام آباد ائیر پورٹ پر دو کلو 30 گرام چرس پکڑی گئی تو اسکی تصویر آئی ، رانا ثنا کا کوئی ثبوت پیش نہ کیا گیا ،ڈیل اور ڈھیل کی بات عمران خان کر رہا ہے۔

ہمارا قائدنواز شریف نہ کبھی جھکے گا ناکبھی بکے گا،شہباز شریف نے پنجاب کو ترقی دی اور آج بزدار کو مسلط کرکے بدلہ لیا جارہا ہے۔ بدھ کو ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ جو نالائقی کا سوال کرے اسکو جیل میں بند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نالائق لوگ شہباز شریف کی ڈینگی خاتمے اور پولیو مہم کو سنبھال نہیں سکتے ۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی پر اموات اور کسی کا بیان نہیں آیا ۔انہوں نے کہاکہ آمرانہ سوچ اور مشرف کی باقیات ہیں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا ہاؤسز کو بند کرنے کیلئے ٹربیونل بنارہے ہیں،ہر دور میں ٹربیونل لانے کی کوشش کئی گئی ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمان سے آواز آئے تو تالہ لگا دیں ،اپوزیشن کی آواز آئے تو گرفتا کر لو،میڈیا کی آواز آئے تو ٹربیونل بنا دو ،آپ میڈیا ٹربیونل بنا کر میڈیا کی آواز بند کردیں گے لیکن 22 کروڑ عوام کی آواز کیسے بند کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں خبر ہے کہ حکومت میڈیا پر پابندیاں لگا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ روزتماشا کیا جاتا ہے کہ کاروبار میں آسانیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے ایک میگاواٹ نہ بنائی اور نواز شریف نے سازشوں کے باوجود 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنا کر دکھائی ۔ انہوں نے کہاکہ 5.8 فیصد تک جی ڈی پی نواززشریف لیکر گیا ،دہشتگردی ختم اور ملک میں ترقی ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ آج نواجوان ہاتھ اٹھا اٹھا کر بدعا دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر دو کلو 30 گرام چرس پکڑی گئی تو اسکی تصویر آئی لیکن رانا ثنا کا کوئی ثبوت پیش نہ کیا گیا ،کہا گیا کہ کیا کوئی فلم بن رہی تھی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا قائدنواز شریف نہ کبھی جھکے گا ناکبھی بکے گا۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کے جلسوں میں پانی چھوڑے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے پنجاب کو ترقی دی اور آج بزدار کو مسلط کرکے بدلہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلی کی شکل 62 پولیو کیسز اور ڈینگی مریض،،3 فیصد سے 13 فیصد مہنگائی اور 11 ہزار ارب قرضہ ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ڈیل اور ڈھیل کی بات عمران خان کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کیلئے ڈیل کی بات کرنیوالے ستی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائد اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر لندن سے اڈیالہ آیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…