پاک چین اقتصادی راہداری”سی پیک“ کا متبادل،چین کا ایران میں 410ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان،معاشی ماہرین نے پاکستان کو خبردارکردیا،تشویشناک انکشافات

16  ستمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ایران کے توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں 410 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلے کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کئے جائیں گے جبکہ اس سے امریکہ اور چین کے مابین جاری مسا بقت میں اضافہ ہو گا۔

اس فیصلے سے ایران کی معیشت مضبوط اور علاقائی و عالمی اثر رسوخ میں اضافہ ہو گا جبکہ چین کی معیشت محفوظ اور عرب ممالک کی پریشانی بڑھے گی۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ نے چین کے خلاف تجارت اورٹیکنالوجی سمیت مختلف محاذگرم کر رکھے ہیں جبکہ چین کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک امریکہ کے زیر اثر ہیں جو بیجنگ کے لئے پریشانی کا سبب ہے کیونکہ اسکی تیل کی سپلائی کسی بھی وقت روکی جا سکتی ہے۔اس معاہدے کے بعد چین ایران سے تیل اور گیس کی کل پیداوار خرید سکے گا بلکہ اگر ایران پیداوار دگنی بھی کر دے تو اسے بھی چین ہی خرید لے گا اور اسے بھارت سمیت کسی ملک کی ضرورت نہیں رہے گی۔چین ایرانی گیس کے لئے نئی پائپ لائنیں بھی بچھا سکتا ہے جبکہ چاہ بہار کی بندرگاہ کے ذریعے اپنا سامان تجارت یورپ بھجوا سکے گا۔اس بندرگارہ میں بھارت نے بھاری سرمایہ کاری کی ہے جو اب چین کے کام آئے گی جبکہ چین یہاں اپنی بحریہ کے لئے مستقر بھی بنا سکتا ہے۔ایران کے اثرو رسوخ میں اضافے سے پاکستان، یمن،شام، لبنان، ترکی، افغانستان اور کئی دیگر ممالک کی صورتحال پر بھی اثر پڑے گاجبکہ اسرائیل کے مسائل بڑھ جائیں گے جبکہ افغان طالبان کا رویہ امریکہ سے مزید سخت ہو جائے گا۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ کئی اقتصا دی  ماہرین اس معاہدے کو سی پیک کا متبادل قرار دے رہے ہیں جوچین کے خیال میں امریکہ، عرب ممالک اور بھارت کی مداخلت سے پاک ہو گا جس سے خطے میں بھارتی بالادستی کا خواب ہمیشہ کے لئے چکنا چور ہوجائے گا۔اگر پاکستان نے آئی ایم ایف سے امدا د کے حصول کیلئے سی پیک کے معا ملے میں چین کے ساتھ سرد مہری کا رویہ نہ رکھا ہوتا بلکہ چین سے اقتصا دی تعلقات مز ید بہتر کئے جاتے تویہ بھاری سرما یہ کاری پاکستان میں لائی جا سکتی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…