ن لیگ کو بڑا جھٹکا ، اہم ترین لیگی رہنما نےپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

15  ستمبر‬‮  2019

پشاور( اے پی پی) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سوات میں پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے گائوں پارڑئی میں منعقدہ ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سوات پارڑئی میں پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی ایک اہم وکٹ گرادی ہے ۔مسلم لیگ (ن )کے رہنماء افتخار نے اپنے خاندان اور دوستوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی اور پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ ساتھ چلنے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر وزیر معدنیات نے اپنے حلقے کے لئے دو ٹیوب ویل بھی منظور کئے اور سوئی گیس کی مد میں دو پیکجز کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جس نے گزشتہ صوبائی اور قومی انتخابات میں اپنے آپ کو منوا لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں پی ٹی آئی نے گزشتہ ادوار کے مقابلے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز دوسری سیاسی پارٹیوں کے رکن اور کارکنان جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے ہم شبانہ روز محنت کر رہے ہیں ، ہم ماضی میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ایزی لوڈ اور کرپشن کی کہانیاں عام تھیں تاہم موجودہ حکومت نے کرپشن اور اقرباپروری کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے اور بلا امتیاز عوام کو ان کے حقوق مل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے گزشتہ انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کو مسترد کر کے پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لئے ہم عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…