پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید7طیارے شامل کرنے اور بیرون ملک مزید نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ

14  ستمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) قومی ائیر لائن پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید 7طیارے شامل کرنے اور مزید نئے روٹس میں اضافے کافیصلہ کرلیا، بیڑے میں مزید طیارے شامل ہونے سے تعداد 37ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے وڑن کے تحت پی آئی اے نے بزنس پلان پرعمل شروع کردیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید 7 طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دو ایئر بس 320 طیارے ڈرائی لیز پر آئندہ ماہ بیڑے میں شامل ہوں گے جبکہ مزید5طیارے آئندہ سال پی آئی اے بیڑے میں شامل

ہوجائیں گے، پی آئی اے کے بیڑے میں مزید طیارے شامل ہونے سے تعداد 37 ہو جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چار سال میں پی آئی اے کا فلیٹ45 طیاروں سے زائد پر مشتمل ہوگا۔دوسری جانب پی آئی اے نے اپنے مزید نئے روٹس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، ایئربس320 طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے روٹس میں اضافہ ہوگا۔پی آئی اے سیالکوٹ سے کویت کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی جبکہ دبئی ابوظہبی اور مسقط دوحہ کیلئے بھی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…