مولانا فضل الرحمن 50سے 60بندے کس لئے مروائیں گے؟ کارکنوں کو کس کام کیلئے تیار کیا جارہاہے؟امیر جے یو آئی نے خطرناک منصوبہ بنا لیا

13  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے۔لیکن بے مقصد فراڈ جمہوریت کا حسن نہیں ہے۔لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنا جمہوریت نہیں۔بے شک احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمن کا حق بنتا ہے۔

لیکن مولانا فضل الرحمن یہ بتائیں کہ آپ جتنی دیر اقتدار میں رہے اس قوم کے لیے کیا کیا؟کیا وجوہات ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ دونوں کے لیڈر جیل کے اندر ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے آپ کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔کے پی کے میں لوگوں کو روزگار نہیں ملا۔ان کے پاس سڑکیں نہیں، علاج کرنے کے لیے ہسپتال نہیں ۔ وزیراعظم کو ہٹانا ہے تو آئینی طریقے سے ہٹائیں۔مولانا فضل الرحمن جس کشمیر کمیٹی کے رکن رہے اس کے لیے آپکی زبان کبھی نہیں کھلی۔کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر کچھ نہیں کہا۔کاش ووٹ کو عزت دینے والے واقعی ووٹ کو عزت دیتے،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ 50 سے 60 بندے کس لیے مروائیں گے؟۔یاد رہے کہ پہلے بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مولانا فضل الرحمن اپنے کارکنان کو فوج کے خلاف تیار کر رہے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن جانتے ہیں کہ جب وہ اسلام آباد کی طرف آئیں گے تو اہم تنصیبات، اہم اداروں اور اہم مقامات کی سکیورٹی فوج کے پاس ہو گی۔اس لیےمولانا فضل الرحمن اپنے کارکنان کو ذہنی طور پر تیار کر کے لا رہے ہیں کہ اگر فوج ڈیوٹی پر ہو تو یہ پاک فوج کے جوانوں سے بھی لڑ جائیں اور ان جوانوں پر بھی حملہ آور ہوں اور یہ انتہائی خطرناک چیز ہے۔ مولانا فضل الرحمن ان کارکنان کی برین واشنگ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…