’’ ملک میں اب پانی کی دکانیں اور واٹر اے ٹی ایم بنیں گی‘‘ فواد چوہدری نے بڑا اعلان کردیا‎

9  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرفواد چوہدری کا ملک میں پانی کی دکانیں اور واٹر اے ٹی ایم بنانے کا اعلان ،ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری نے واضح کیا کہ حکومت خود پانی نہیں بنا رہی اور نہ ہی حکومت ایسا کوئی کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی 22 کروڑ آبادی کا 5 فیصد حصہ بازار سے منرل واٹر خریدنے کی سکت رکھتا ہے۔لہٰذا موجودہ حکومت پانی کی دکانوں کے ذریعے عام آدمی کو تقریباً ایک روپے فی لیٹر صاف پینے کا پانی فراہم کرنا چاہتی ہے۔ کیونکہ پینے کا صاف پانی مہیا کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ، صاف پانی مہیا ہو گا تو لوگوں میں بیماریوں کی شرح بھی کم ہو گی۔اس پراجیکٹ سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہر تحصیل کی واٹر سیمپلنگ کی ہے اور اسی سیمپلنگ کے مطابق نجی کمپنیاں پانی صاف کرنے والے پلانٹس بنائیں گی۔ حکومت کے حساس پروگرام سے ہر تحصیل کے لوگوں کو قرضہ ملے گا تاکہ وہ علاقہ کی سطح پر پانی کا کاروبار کر سکیں۔ ان پلانٹس کے پانی کی کوالٹی کسی بھی برانڈڈ بوتل والے منرل واٹر سے کم نہیں ہو گی اور اس کی قیمت 75 پیسے سے ایک روپیہ فی لیٹر تک ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ آپ یوں سمجھ لیں کہ پانی کی دکانیں ہوں گی یا واٹر اے ٹی ایم ہوں گے جہاں سے لوگ پانی وصول کر سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…