ملک کی معیشت تباہی کی طرف گامزن لیکن عمران خان کے مشیر فائدے ہی فائدے میں! اپنی کمپنیوں کے مفاد میں کیا پلاننگ کرلی؟سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

9  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنٹرل پاور پرچیزنگ کمیٹی اپنے ایک معاہدے میں ترمیم کر کے دو ایسی کمپنیوں کو نوازنے جا رہی ہے جس میں اہم مشیر شراکت دار ہیں۔سینئر صحافی محمد مالک کا انکشاف، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا سی پی پی دو کمپنیوں کی خاطر اپنی پالیسی تبدیل کرنے جا رہی ہے اور وہ ہیں روش (پاکستان) پاور لمیٹڈ اور آلٹن انرجی لمیٹڈ،روش پاور 3 سو میگا واٹ کا پراجیکٹ ہے جو پہلے گیس پر چلتا تھا۔واجبات ادا نہ کرنے سے گیس کا کنکشن کٹ گیا اور بعدازاں کیس چلتا رہا۔اس کمپنی میں ڈسکون انجینئرنگ کا 58 فیصد شیئرہے اور ڈسکون مشیر تجارت رزاق داؤد کی کمپنی ہے۔دوسری کمپنی آلٹن انرجی پاکستان ہے جسے فائدہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔2017ء کے ریکارڈ کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد اس کمپنی کے چیئرمین اور تیمور داؤد اس کے چیف ایگزیکٹو تھے۔محمد مالک کا کہنا ہے کہ یہ سارے فیصلے سی پی پی کی کابینہ کمیٹی کرنے جا رہی ہے۔پالیسی تبدیلی ہونے کے بعد یہ دونوں کمپنیاں گیس سے ایل این جی پر منتقل ہو جائیں گی اور حکومت پر لازم ہو گا کہ ان سے بجلی خریدیں۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ نئی پالیسی سے دیگر کمپنیاں بھی مفید ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں مشیران جس ڈھٹائی سے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں وہ ناقابل یقین ہے۔وزیراعظم کے مشیران خاص کر ترقی کر رہے ہیں لیکن ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دیکھیں کہیں وہ معاشی غارت گروں کے نرغے میں ضم تو نہیں ہے؟

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…