اپوزیشن کا دھماکہ خیز اقدام،حکومت کو گرانے کیلئے اسمبلیوں سے اجتماعی استعفے،مولانا فضل الرحمن  نے بڑا سرپرائز دیدیا

5  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ نااہل حکومت کو گرانے کیلئے اسمبلیوں سے استعفوں سمیت تمام اپشنز پر غور کریں گے،حکومت حالت نزع میں ہے اور حالت نزع میں توبہ بھی قبول نہیں ہوتی ہے ہماری جمہوریت ملک میں حقیقی جمہوریت بحال کرنے کیلئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد مارچ کی تاریخ کے تعین کیلئے 18 ستمبر کو مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا انہوں نے کہاکہ قوم کی جانب سے اسلام آباد مارچ کیلئے مثبت ردعمل مل رہا ہے اسلام آباد مارچ کیلئے پرعزم ہیں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ  حکمران جعلی بھی ہیں اور الیکشن بھی جعلی ہیں ہم نے پلان بنالیا ہے فرسٹ لائن، سیکنڈ لائن اور تھرڈ لائن پلان کیا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ہیں جو یہ باتیں پھیلا رہے ہیں اس کا جواب بھی وہی دے سکتے ہیں جو بھی حالات آئینگے ہم وقت کے ساتھ ساتھ حکمت عملی مرتب کرینگے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے اسمبلیوں سے استعفے سمیت سارے آپشن موجود ہیں، ہم ایک دو حلقوں کی بات نہیں کررہے روز اول سے کہتے تھے حلف نہ اٹھایا جائے  اب بھی کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ کی صورتحال پر غور کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ جس طرح نواز شریف کے حوالے سے ڈیل کی باتیں دم توڑ گئیں ویسے ہی دیگر جماعتوں کے حوالے سے افواہیں دم توڑ دینگی ہم قوم کو دھوکہ نہ دیں، اصل فیصلے کوئی اور کرتا ہے، ہماری جدوجہد اصل جمہوریت کے لئے ہے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت حالت نزع میں ہے اور حالت نزع میں توبہ کی گنجائش نہیں ہوتی  ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے آرڈیننس تو واپس لے لیا گیا لیکن جنہوں نے فائدہ اٹھانا تھا وہ اٹھا چکے ہیں کیپٹن صفدر نے نواڑشریف کا پیغام دیا کہ ن لیگ لاک ڈاؤن میں شانہ بشانہ ہوگی

انہوں نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ پوری اپوزیشن آزادی مارچ کا حصہ ہوگی انہوں نے کہاکہ میری حفاظتی تحویل کا سوال ان سے کریں جو یہ منصوبہ بنا رہے ہیں ہم نے مکمل منصوبہ بندی کر لی ہے گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ہیں ہم نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سمیت تمام آپشن آزادی مارچ سے مشروط کر لیے ہیں ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت گرانے کا کوئی ٹائم نہیں ہے جدوجہد جاری رہتی ہے  انہوں نے کہاکہ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل کچھ بنیادی نقاط اٹھائے ہیں میں  کشمیر کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جذبے کا خیر مقدم کرتا ہوں  ترجمان پاک فوج کا بیان ہمارے جذبے جوان کرنے کیلئے کافی ہے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اس سے قبل جنرل  یحیٰ خان نے بھی گلی گلی لڑنے کی بات کی تھی جبکہ اگلے دن جنرل نیازی نے ہتھیار ڈال دیتے ہوئے  کہا تھا  کہ سپریم کمانڈ کی ہدایت پر ہتھیار ڈالے  ہیں  انہوں نے کہاکہ خدا کرے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان ایسا نہ ہومولانا فضل الرحمان نے کہاکہ معیشت کی ذمہ داری فوج کا کام نہیں ہے ترجمان پاک فوج کس بنیاد پر معیشت کی بہتری کیلئے کام کرنے کی بات کر رہے ہیں

انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد  مارچ کے لئے رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی ہونگے سفرا کے ساتھ رابطہ کمیٹی چیئرمین جلال الدین ایڈووکیٹ، میڈیا کے ساتھ اسلم غوری رابطہ کرینگے  چیمبر آف کامرس، ٹریڈرز کے ساتھ حاجی غلام علی کرینگے سول سوسائٹی کے ساتھ کامران مرتضیٰ اور علما کے ساتھ خواجہ مدثر سلیمانی سے رابطے کرینگے انہوں نے کہاکہ جے یوآئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جلد ہوگا جس میں اکتوبر کے مہینے کی تاریخ کا تعین کرینگے مجلس عاملہ کا اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا، پوری قوم کو اسلام آباد کی دعوت دینے کا اعلان تب کرینگے  تمام صوبائی اور ضلعی تنظیمیں عوامی رابطوں میں مصروف ہیں عوام کی طرف سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، ہر عام آدمی نااہل حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…