”اب نعروں کا نہیں عمل کا وقت ہے“ ہم کون سا کام کرکے ”مقبوضہ کشمیر“ آزاد کروائیں گے؟ کیپٹن (ر) صفدر نے حیرت انگیز اعلان کر دیا

5  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال اچھی نہیں، ڈیل کی باتیں سوائے افواہ کے کچھ نہیں،ملک میں نئے انتخابات سے منتخب حکومت آئے گی تو معاملہ حل ہو گا۔مسلم لیگ (ن) کا ووٹ کو عزت دو کا نظریہ ہی چلے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہاکہ میاں صاحب بالکل ٹھیک ہیں اورانہوں نے کہاہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو گی،72 سالوں سے ڈیل نے ملک کا یہ حال کیا ہے۔نواز شریف نے کہا ہے کہ اب فیصلہ کن گھڑی کا وقت ہے،22 کروڑ عوام ایل او سی کراس کر کے کشمیر کا فیصلہ کرے گی۔کشمیر نعروں،باتوں،قراردادوں اور کھمبوں پر پوسٹرز لگانے سے آزاد نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ ملکی سیاسی صورتحال اچھی نہیں،ملک میں نئے انتخابات سے منتخب حکومت آئے گی تو معاملہ حل ہو گا۔کسی حکومت نے آج تک کرپشن ختم کرنے کے اقدامات نہیں کئے۔حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا کیا نقصان ہوا ہے۔نواز شریف اپوزیشن لیڈر ہی ہوتے تو بھارت کو کشمیر پر قبضے کی جرات نہ ہوتی۔انہوں نے کہاکہ ملکی سیاسی صورتحال اچھی نہیں، ڈیل کی باتیں سوائے افواہ کے کچھ نہیں۔نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں،کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہے۔ ملک کا مستقبل جیل میں بیٹھے شخص سے جڑا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وہی نظریہ چلے گا جو نواز شریف کا نظریہ ہے۔ایک ہی شخص ہے جو ابھی تک مردانہ وار لڑ رہا ہے جو کہ کوٹ لکھپت جیل میں بیٹھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا نظریہ ہی چلے گا۔کربلا کے حالات دیکھوں تو مریم نواز کو جن حالات میں رکھا گیا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑ تا۔میڈیا آزاد نہیں ہے، میڈیا کے کارکنوں کیلئے فکر مند ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…