عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال آغازمیں ہی عوام کیلئے بڑی خوشخبریاں لے آیا،پٹرول کی قیمت میں ساڑھے چار ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی

30  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوام دوست حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 59 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 124 روپے 80 پیسے ہوگی۔ فردوس عاشق نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کی کمی گئی جس کے بعد نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے ہوگی۔انہوں نے بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت خود لینے کی بجائے براہ راست عوام کو منتقل کریگی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی عوامی فلاح وبہبود اور ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا،نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔ خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم ڈویڑن کو سمری ارسال کی تھی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوام دوست حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 59 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 124 روپے 80 پیسے ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…