نواز شریف کو پی آئی سی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ ، جیل کے اندر ہی طبی سہولتیں دینے کاحکم

28  اگست‬‮  2019

لاہور(سی پی پی) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پی آئی سی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینے کاحکم دیا ہے، نواز شریف کے آج طبی معائنے سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کاجیل میں سینئر ڈاکٹرطبی معائنہ کررہے ہیں۔ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کوتمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم جیل میں ہی نوازشریف کاطبی معائنہ کرے گی، ٹیم پہلے بھی نوازشریف کا3شفٹوں میں معائنہ کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے آج طبی معائنے سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائیگی۔دوسری جانب نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے پر جیل سپرٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے کہا نواز شریف کوپی آئی سی اسپتال منتقل کرنیکی اطلاعات غلط ہیں، نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، ان کاجیل میں روزڈاکٹروں کی جانب سے طبی معائنہ ہوتا ہے۔جیل حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق نواز شریف ادویات و خوراک استعمال کر رہے ہیں اور ان کو قانون کے مطابق سہولت دی جارہی ہے، نواز شریف کی طبعیت سے متعلق رپورٹ روزمحکمہ داخلہ کوارسال کی جاتی ہے۔گزشتہ روز ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے چیف سیکرٹری کو خط بھی لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا نوازشریف کو خاص طبی معائنے کی بہت ضرورت ہے اور خاص طبی معائنے کی سہولت جیل میں موجودنہیں ہے، سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور عمران خان ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…