پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل چکا ہے، معیشت استحکام کی جانب گامزن،بڑی خوشخبری سنادی گئی

25  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی سے بھارت کو زیادہ تجارتی نقصان ہوگا، پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل چکا ہے، معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ایک انٹرویومیں سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں کب تک کرفیو لگائے گی،

اب تو پوری دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال واضح ہو گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ امید ہے بھارت کو بالاکوٹ کا جواب یاد ہوگا، بھارت نے پھر سے کوئی پہل کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔اسد عمر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جو مستقبل میں معاشی نمو کا باعث ہوگا، معیشت کی بہتری کے لیے بہتر سیکورٹی چاہیے، معیشت کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مائنڈ سیٹ ہو گیا ہے کہ اگر ووٹ ملے ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں، ووٹ لے کر اسمبلی آنے والوں کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونا چاہیے۔اسد عمر نے کہا کہ شرح سود مانیٹری پالیسی کمیٹی کو اعداد و شمار پرفوکس کرنا ہے، شرح سود میں کمی اسی وقت ہوگی جب مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگی۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فی صد سے زائد رہی ہے، کرنٹ اکاو?نٹ خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی سے روپے کی قدر میں کمی کا دباؤ کم ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی سے بھارت کو زیادہ تجارتی نقصان ہوگا، پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل چکا ہے، معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ایک انٹرویومیں سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں کب تک کرفیو لگائے گی، اب تو پوری دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال واضح ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…