ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کی مشکلات میں اضافہ نیب نے بڑے کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا

22  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(سی پی پی)سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو نیب نے بلٹ پروف گاڑی کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا، احتساب عدالت نے تحقیقاتی ادارے کو تفتیش کی اجازت دے دی۔ ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، نیب نے شاہد خاقان عباسی کو بلٹ پروف گاڑی کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ٹیم نے اس حوالے سے احتساب عدالت سے اجازت طلب کی تھی

جس پر نیب کو اجازت دے دی گئی۔ شاہد خاقان پر بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری اور استعمال میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی، اس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور فواد حسن فواد سمیت دیگر افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے۔ احتساب عدالت نے نیب کو شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…