ڈکیت قومی موومنٹ کے 2 ملزمان گرفتار فراڈئیے وارداتوں کیلئے کس ایپ کا استعمال کرتے تھے؟جانئے

22  اگست‬‮  2019

کراچی (آن لائن)کراچی کے علاقے عزیز آباد سے پولیس نے ڈکیت قومی موومنٹ نامی گروپ کے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان ڈکیتی کی سو سے زائد وارداتیں کر چکے ہیں اور ڈکیتیاں کرنے کے لیے انہوں نے واٹس ایپ گروپ بنا رکھا تھا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے عزیز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے واٹس ایپ پر ڈکیتی کیلئے پلان کرنے والے گروپ کے 2 ملزمان ارسلان اور فرحان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا

گروپ 8 سے 10 مبینہ ڈاکوئوں پر مشتمل ہے اور ہر واردات میں 4 سے 5 ملزمان حصہ لیتے ہیں۔ملزمان نے واٹس ایپ پر ڈکیت قومی مومنٹ کے نام سے گروپ بنا رکھا ہے، گرفتار ملزمان وارداتوں کی سنچری مکمل کر چکے ہیں، جن کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان ارسلان اور فرحان نے اپنے گروپ کے ہمراہ عزیز آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، میٹھادر، کھارادر، گارڈن اور بریگیڈ کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، یہ ملزمان متعدد بار جیل بھی جا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…