موجودہ وفاقی حکومت نے پہلے سال کشمیر کاسودا کیا ہے، دوسر ے اور تیسرے سال کیا کرے گی؟اہم سیاسی شخصیت نے سنگین الزامات عائد کردیئے

21  اگست‬‮  2019

پشین(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے پہلے سال کشمیر کاسوداکیا دوسراسال سال ایٹم بم اور تیسرے سال مزہبی جماعتوں پر پابندی لگانے کا خدشہ ہے ملک میں بیروزگاری عام ہے ترقیاتی اسکیمات کانام ونشان نہیں ہیں سی پیک کورول بیک کرنے کیساتھ ساتھ ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث مہنگائی اور بیروزگاری کا سیلاب آیا غریبوں کا چھولہا بجھ رہاہے

پاکستان کے ہمسایہ ممالک کی کرنسی ہمارے ملک سے بہتر ہے سب کچھ ناکامی ملک کے تباہی اور بربادی کے علامات ہیں ممالک ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں لیکن معاشی بربادی مقابلہ نہیں کرسکتا کسی بھی ملک کی معیشت کے تباہی کے باعث ملک تباہ ہوتاہے جس کا زندہ مثال سویت یونین روس ہے روس کے معاشی حالت کے تباہی کے باعث ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا معیشت کا استحکام نہ توبڑے بڑے افواج ملک کے بچانے کی ضمانت نہیں ہے ان خیالات اظہار انہوں نے دورہ پشین کے موقع پر نمائندہ آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جمعیت علما اسلام ضلع پشین کے امیر مولوی عزیز اللہ حنفی بلوچستان اسمبلی کے رکن حاجی محمدنواز خان عین اللہ شمس حاجی محمد حیات لالا صوبائی مالیات سیکرٹری حاجی غوث اللہ ثنا گل اوردیگر بھی موجود تھے متحدہ اپوزیشن ملک کو بحرانوں سے نکالنے عوام کو مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے جمیعت علما اسلام نے ملک میں تحفظ ناموس رسالت کے عنوان سے ملک کے چاروں صوبوں میں پندرہ ملین مارچ کا کامیاب انعقاد کئے جس میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بیزاری کا اعلان کیا اور کہا کہ پرائم منسٹر پاکستان کے بجائے امریکہ اسرائیل اور مغرب کا وفادار ہے کشمیر ہمارا شہ رگ کو رضاکارانہ طور پر ہمارے ملک کے اتحادی نے بغیر جنگ کے بھارت کے حوالے کردیاہے اور اب بھارت مقبوضہ کشمیر کے بجائے آزاد کشمیر کو اٹوٹ آنگ قرار دے رہے خدشہ ہے کہ حکمران یہودیوں اور نصرانیوں کے دباوں میں آزاد کشمیر بھی بغیر جنگ کے بھارت کے حوالے کردے گا

امریکہ نے کنٹرول لائن کو مستقل بارڈر قراردیا ہے پاکستان ایٹمی پروگرام کے خلاف امریکہ اسرائیل مغرب اور دشمن ممالک سازشیں کررہے ہیں کشمیر کے معاملے پر پرائم منسٹر نے امریکی صدر کو ثالثی کا اختیاردیاہے جبکہ خود کہ رہاہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے حکمران اپنے اقتدار کودوام دینے کیلئے غیر مستحکم اور غیر دیرپا فیصلے کرارہی ہے ملک کے کروڑوں عوام نے ملین مارچ میں حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبوں میں

عوام کے آگاہی مہم کے سلسلے میں مرکزی امیر قائد مولانا فضل الرحمان 18 تا24 اگست خیبر پشتونخواہ 28 اگست سے 30 ستمبر کو سندھ کے اضلاع کادورہ کرینگے اور 28 ستمبر کے بعد اکتوبر میں آزادی مارچ کے تیاری اور عوام کو ملک کے مجموعی صورتحال تباہ حال معیشت بے روزگاری روپے کے قدرمیں مسلسل کمی بین الااقوامی حالت ملک کے عوام کی مشکلات سے آزادی ملک کے بقا اور تحفظ کے سلسلے میں آگاہ کیا جائیگا عوام ملک کو بحرانوں سے نکالنے مقبوضہ کشمیر کے آزادی اور گلگت بلتستان وآزادکشمیر کو بچانے کیلئے جمیعت علما اسلام کا ساتھ دیں جمعیت علما اسلام ملک کی بقا سالمیت اور ناموس تحفظ رسالت کی جنگ لڑرہی ہے جمعیت علما اسلام ہی ملک کو آمن ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرگی ایٹمی پروگرام اور سی پیک کورول بیک کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی موجودہ حکمران اپنی نااہلی کے باعث ملک کومزید مشکلات اور بحرانوں سے دوچار کررہی ہے نیب کے سیاسی کردار کے مخالف ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…