دوسر ے دن بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 25ارب 30کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئے،نیا ریکارڈ قائم

20  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل دوسرے روز منگل کو بھی برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 30ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئے مزید856.80پوائنٹس کے اضافے سے30419.22پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ71.84فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 25ارب 30کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی 39.08فیصد زائد رہا۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 30ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 30499پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت بڑھنے سے مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 856.80پوائنٹس کے اضافے سے30419.22پوائنٹس بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس494.74پوائنٹس اضافے سے14347.63پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1317.02پوائنٹس اضافے سے 47695.29پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس466.35پوائنٹس اضافے سے22273.17پوائنٹس پربندہوا۔گزشتہ روزمجموعی طورپر373کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے268کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،86کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 25ارب 30کروڑ66لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر61کھرب55ارب1کروڑ94لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر14کروڑ25لاکھ78ہزارشیئرزکاکاروبارہوا

جوپیر کی نسبت 4کروڑ63ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 149.75روپے اضافے سے6130روپے اورانڈس موٹر کے حصص کی قیمت 43.12روپے اضافے سے1049.23روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت42.41روپے کمی سے1132.75روپے اورجے ڈی ڈبلیو شوگر کے حصص کی قیمت 14.19روپے کمی سے275.81روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،ٹی آر جی پاک،میپل لیف،پاک پٹرول،کے الیکٹرک،اینگرو پولیمر،یونٹی فوڈز،سمٹ بینک،پاک الیکٹران اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شیئرز سرفہرست رہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…