شہبازشریف کااپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت سے انکار،پیپلزپارٹی نے بلاول زرداری سے متعلق بھی بڑا اعلان کردیا

18  اگست‬‮  2019

اسلام آباد    (آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج پیر کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے اور پہلے سے طے شدہ پروگرام کیمطابق سکردو روانہ ہوں گے جبکہ یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر پر مشتمل وفد اے پی سی میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے دورے پر سکردو روانہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی شرکت کرنیوالے وفد کے ناموں کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر پر مشتمل وفد اے پی سی  میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔واضح رہے کہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (آج) پیر کو ہو گی۔اسلام آبادمیں ہونے والی اے پی سی کی صدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر پیدا شدہ صورتحال پہ غور و خوص کریں گی۔ اے پی سی میں سینیٹ میں ناکام ہونے والی تحریک عدم اعتماد کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اے پی سی میں موجودہ حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاجی حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاکہ شہباز شریف اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ترجمان مسلم لیگ (ن)کے مطابق یوم جشن آزادی پر کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے،پارٹی کے سینئر قائدین پر مشتمل وفد (آج) پیر کو اے پی سی میں شرکت کرے گا۔قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف، سیکرٹری جنرل احسن  اقبال اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق وفد میں شامل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…