2018میں ای سی او ممالک کے درمیان مجموعی تجارت کا حجم 65ارب ڈالر رہا،پاکستان کی تجارت صرف کتنے ارب ڈالر رہی؟ افسوسناک انکشافات

18  اگست‬‮  2019

لاہور(این این آئی) 2018میں ای سی او ممالک کے درمیان مجموعی تجارت کا حجم 65ارب ڈالر رہا جس میں ترکی ای سی او ممالک کے ساتھ 27فیصد (17.6ار ڈالر)کے سارتھ پہلے نمبر پر رہا،پاکستان کی تجارت صرف3.1ارب ڈالر رہی۔2018میں دنیا میں سیاحوں کی مجموعی تعداد کا تخمینہ 4.1ارب لگا یا گیا جس میں ترکی کا حصہ 3فیصد ہے جبکہ دنیا میں ٹورازم سے حاصل ہونے والے آمدنی کا تخمینہ3.1کھرب ڈالر لگایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2018ء میں ای سی او ممالک میں تجارت کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ایران 17فیصد (11ارب ڈالر)اور تیسر ے نمبر پر افغانستان 14.5فیصد کے ساتھ9.4ارب ڈالر رہی جبکہ پاکستان کی سی سی او ممالک کو تجارت 4.8فیصد کے ساتھ صرف 3.1ارب رہی۔ ای سی او ممالک کے درمیان مجموعی سرمایہ کاری 2018میں 27ارب ڈالر تھی جس میں ترکی کی 13ارب ڈالر،قازقستان کی3.8ارب ڈالر اور ایران کی3.5ارب ڈالر جبکہ پاکستان کی سرمایہ کاری صرف2.3ارب ڈالر رہی۔2018میں تقریبا 200ممالک سے 45ملین سیاحوں نے ترکی کا دورہ کیا جس سے ترک حکومت کو35ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ 2017کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا کی ٹور ازم رینکنگ میں ترکی 38ملین سیاحوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آتا ہے جبکہ پہلے نمبر پر فرانس 87ملین، دوسرے نمبر پر اسپین 82ملین، تیسر ے نمبر پر امریکہ 77ملین،چوتھے نمبر پر چین 61ملین، پانچویں نمبر پر اٹلی 58ملین،چھٹے نمبر میکسیکو 39ملین جبکہ38ملین سیاحوں کے ساتھ انگلینڈ، ترکی اور جرمنی بالترتیب ساتویں آٹھویں اور نویں نمبر پر آتے ہیں۔2018میں دنیا میں سیاحوں کی مجموعی تعداد کا تخمینہ 4.1ارب لگا یا گیا جس میں ترکی کا حصہ 3فیصد ہے۔جبکہ دنیا میں ٹورازم سے حاصل ہونے والے آمدنی کا تخمینہ 3.1کھرب ڈالر لگایاگیا ہے جس میں ترکی کا حصہ14.2فیصدہے جو 14ویں نمبر پر آتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکی نے یہ مقام حاصل کرنے کیلئے 1974سے جدوجہد کی اوراپنی ہوابازی صنعت کو فروغ دیا۔

ٹورازم کے فروغ کیلئے ٹور آپریٹرز کو پروفیشنل ٹریننگ دی گئی جنہوں یورپ میں ترکی کیلئے بڑی مارکیٹ حاصل کی۔ آج ترکی کے سیاحوں میں روس6ملین سیاحوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، جرمنی 5.4ملین کے ساتھ دوسرے،بلغاریہ 4.2کے ساتھ تیسرے نمبر پر،انگلینڈ3.2بلین کے ساتھ چوتھے نمبر پر جارجیا اورایران 2 ملین کے ساتھ پانچویں اورچھٹے نمبر پر آتے ہیں۔ ترکی سیاحوں کو ایکو ٹورازم،ہیلتھ ٹور ازم، سپورٹس ٹور ازم،ایئرٹور ازم،بائیکنگ ٹورازم،فیملی ٹور ازم،کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…