حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورتحال پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ

9  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کرکے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی پر پاکستان کی جانب سے مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی اور قانون پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، اب حکومت نے اس کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی

میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔واضح رہے کہ 6 اگست کو تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے گورنر، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔ کمیٹی بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام کا جائزہ اور سفارشات پیش کرے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…