مریم نواز کو گرفتار کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟اسفندیار ولی خان نے سنگین دعویٰ کردیا 

8  اگست‬‮  2019

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاری کے نئے سلسلے کو پلانٹڈ منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان گرفتاریوں کا مقصد اب مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پارلیمنٹ میں بھارتی اقدام کی مذمت اور قوم کو ایک پیج پر متحد کرنے کیلئے کئے گئے دعوے ڈھونگ تھے،

مریم نواز کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیب گردی سے سیاسی جماعتیں اور اپوزیشن کمزور نہیں ہو ں گی بلکہ حکومت کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی حکومت مضبوط و پائیدار نہیں ہو سکتی، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے حالیہ جلسوں نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا رکھی ہے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم پارلیمنٹ کو بے توقیر کر رہے ہیں اور وہ پارلیمان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،موجودہ وقت میں جب تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر متفق ہونا چاہئے تھا حکومت نے سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کو بطور ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے جس سے ملکی یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، گرفتاریاں اور سیاسی عدم برداشت آمرانہ ذہنیت کے عکاس ہیں،انہوں نے کہا کہ نیب شفافیت کے ساتھ احتساب کیلئے استعمال ہونا چاہئے اور اس کے اقدامات سے جانبداری کا تاثر نہیں جانا چاہئے، انہو ں نے کہا کہ حکومت کے پاس اکثریت بہت کم ہے اور وہ حال ہی میں متحدہ اپوزیشن کے بڑھتے ہوئے رابطوں سے خائف ہے، ملکی اور بین الاقوامی مشکلات کے پیش نظر یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن حکومت اپنی ناکامی اور کمزوریاں چھپانے کیلئے بدترین انتقامی کاروائی پر اتر آئی ہے، انہوں نے کہا کہ مخالفین کو دیوار سے لگانے سے مشکلات میں اضافہ اور بیرونی دنیا میں بدنامی ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے انتہائی کم عرصہ میں پورے پنجاب میں بہت بڑے مظاہرے کئے جس سے کپتان کے اوسان خطا ہو گئے،حکومت غلط سمت میں جا رہی ہے اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…