شہبازشریف کی صدارت میں ن لیگ کا اہم اجلاس،  سینیٹ سے مستعفی ہونے کی تجویز پر اجلاس میں حیرت انگیزصورتحال

2  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن نے پارٹی لائن سے منحرف ہونے والے سینیٹرز کے خلاف تحقیقات کے لیے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی آئندہ ہفتے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ جمعہ کے روز شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام 30 سینیٹرز نے شرکت کی،

اجلاس میں  تجاویز مانگنے پر لیگی سینیٹرز پھٹ پڑے اور استعفے کے معاملے پر متفق نہ ہو سکے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی فہرست پر جنرل (ر) عبد القیوم نے وضاحت کی۔ اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین بھی بول پڑیں،سینیٹر کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ میں خانہ کعبہ جا رہی ہوں، میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا۔ آپ سب کے لیے بھی وہاں دعا کروں گی۔ اجلاس میں سینیٹرز کے حلف اْٹھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ جس پر اجلاس میں موجود مصدق ملک نے کہا کہ قرآن پاک اْٹھا کر بھی لوگ مکر جاتے ہیں۔ اجلاس میں راجہ ظفر الحق کو کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا۔ لیگی سینیٹرز نے  سوشل میڈیا پر چلنے والی لسٹ  کے معاملے پرجلد ہی مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے  تاہم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کمیٹی  کی رپورٹ اور تمام تجاویز کو پارٹی قائد نواز شریف کے سامنے رکھوں  جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو قبول کرنا ہوگا،تمام سینیٹرز نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کریں۔ مسلم لیگ ن نے پارٹی لائن سے منحرف ہونے والے سینیٹرز کے خلاف تحقیقات کے لیے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی آئندہ ہفتے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ جمعہ کے روز شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام 30 سینیٹرز نے شرکت کی،اجلاس میں  تجاویز مانگنے پر لیگی سینیٹرز پھٹ پڑے اور استعفے کے معاملے پر متفق نہ ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…