چیئرمین سینٹ کا الیکشن،صادق سنجرانی کی فتح پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر  سراج الحق کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

2  اگست‬‮  2019

تیمرگرہ (آن لائن) امیر جماعت اسلامی کے سینیٹر  سراج الحق نے کہا  ہے کہ حکومت بظاہر چیئرمین سینٹ کا الیکشن جیت گئی مگر اصل میں جمہوریت اور سیاست کی ہار ہو ئی ہے   جن پارٹیوں کے سینٹرز نے پیسہ لیکر اپنا ضمیر بیچا ہے اُ نہیں قوم کو جواب دہ ہونا پڑ یگا،جبکہ دوسری جانب حکومت نے ہارس ٹریڈ نگ کر کے مقد س ایوان کے ممبران کے ضمیر کو خریدا ہے،ڈرایا،دھمکااور لالچ دیکر اکثریت کو اقلیت میں تبد یل کیاہے انہیں بھی قوم کو جواب دہ ہو نا پڑ یگا۔

وہ   تیمرگرہ میں پارٹی کے ماہانہ تربیتی اجتماع سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب  کررہے تھے تقریب سے صوبا ئی جنرل سیکرٹری عبدالوسع،ضلعی امیر اعزازالملک افکاری،ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد زمان،حنیف اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا، سینٹ میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے   سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ   انہوں نے کہا کہ قوم کا اصل مسئلہ چیئرمین سینٹ کی تبد یلی نہیں بلکہ مہنگا ئی،بے روز گاری اور بد امنی ہے،اس لے جماعت اسلامی نے اس پورے خریدو فروخت کے عمل سے اعلان لاتعلقی کرکے اپنے دامن کو صا ف رکھا ہے، سراج الحق نے کہا کہ قوم اب فیصلہ کرلیں کہ وہ اپنے لئے صالح قیادت کا انتخاب کر تی ہے یا پیسہ کی بنیاد پر اپنے ضمیر وں کا سودا کرنے والوں اور خرید نے والوں کو دوبارہ ووٹ دیتی ہے،سینٹرسراج الحق نے واضح کیا پی ٹی آئی کی حکومت ن لیگ اور پی پی پی کے پالیسیوں کا تسلسل ہے،آئی ایم ایف کے تیار کردہ بجٹ نے قوم کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے،پچاس لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والوں نے قوم سے دوقت کی روٹی چھین لی ہے،پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگا ئی کا نیا طوفان آئیگا،دورہ امریکہ میں مزید تعاون کی یقین دہانیاں اور اسامہ بن لادن گرفتاری میں قومی اداروں کے ملوث ہونے بارے انکشافات نے موجودہ حکومت کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فرد کے اصلا ح کے ذر یعے تمام معاشرے کی اصلا ح چاہتی ہے،اب قوم کے پا س جماعت اسلامی کے انتخاب کے علاوہ کو ئی دوسرا آپشن بچا نہیں،اسلام کا عادلانہ نظام تمام مسا ئل کا حل ہے،انہوں نے کہا کہ صوفی او ر سیاسی اسلام کا نعرہ بلند کر کے اسلامی نظام حوالے سے غلط فہیماں پیدا کرنا گہری سازش ہے جس کو ناکام بنایا جا ئیگا

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…