شہباز شریف نے پارٹی میں موجود کن لوگوں کیخلاف طبل بجادیا ؟ بڑا اعلان

2  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن ملکر لائحہ عمل تیار کریگی ،ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے

اور کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن )میاں شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی سینیٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں سینیٹرز راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، ڈاکٹر اصف کرمانی ،سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر مصدق ملک، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان شریک ہوئے ۔شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اراکین سے اظہار تشویش کیا ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ 14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا، تمام اپوزیشن ملکر لائحہ تیار کریگی۔ شہباز شریف نے کہاکہ اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ ملکر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…