نواز شریف سے جیل میں اہل خانہ اور ذاتی معالج کی ملاقات ،رہنمائوں اور کارکنوں پر پابندی بر قرار

1  اگست‬‮  2019

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور ذاتی معالج نے ملاقات کی ، پارٹی کارکنا ن نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود رہے اور ان کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے مریم نواز سمیت خاندان کے افراد نے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے طبی معائنہ کیا ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی

وجہ سے اسلام آباد میں موجودگی کے باعث ملاقات کے لئے جیل نہ آ سکے ۔ مریم نواز نے مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ۔ مریم نواز نے اپنے والد کو چوہدری شوگر مل کیس میں نیب میں پیشی کے حوالے سے آگاہ کرنے سمیت دیگر کیسز پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔مریم نواز نے اپنے والد کو اگست میں مختلف اضلاع میں شیڈول ورکرز کنونشنز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور ان سے رہنمائی حاصل کی ۔شریف خاندان کے افراد کی کوٹ لکھپت جیل آمد پر کارکنوں کی جانب سے ان کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کئے گئے اوران کے حق میں نعرے لگا ئے گئے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…