ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کادعویٰ،ن لیگ نے حکومت پاکستان کے کردار پر بڑے سوال اُٹھادیئے، دوٹوک اعلان

28  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر حکومت کس حیثیت جواب دے رہی ہے؟۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کا کیا جواز بنتا ہے؟،دعوی ڈیلی میل کے خلاف ہوا ہے اور مرچیں حکومت کو لگی ہوئی ہیں؟،حکومت کی ٹانگیں اس لیے کانپ رہی ہیں کیوں کہ جھوٹی خبر حکومت نے چھپوائی ہے،سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یے کہ مقدمہ کے قیدیوں اور حساس دستاویزات تک رسائی دی گئی،ابھی معاملہ زیر تفتیش ہے، انکوائری ختم نہیں ہوئی لیکن غیر ملکی رپورٹر کو رسائی دی گئی۔،میں نے پہلے دن کہا تھا اور آج بھی اس پر قائم ہوں کہ عمران صاحب نے شہزاد اکبر کے ذریعے برطانوی اخبار میں یہ جھوٹی خبر شائع کرائی،حکومت کو لگنے والی مرچی اچھی اس امر کا واضح ثبوت ہے،ثبوت ہوں تو حکومتیں پریس کانفرنسیں نہیں کیا کرتیں، ثبوت عدالتوں میں پیش کیا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت یا شہزاداکبر کے پاس ثبوت ہیں تو پریس کانفرنس نہ کریں، عدالت میں پیش کریں،اگر حکومت کے پاس ثبوت ہوتے تو عمرے، حج اور دوروں کو نہ کھنگالا جارہا ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں کیوں پیش نہیں کرتے؟

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…