تحریک انصاف میں اہم شخصیات نے شمولیت کا اعلان کر دیا ‎

26  جولائی  2019

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور ورکروں سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا ہے عمران خان کے دورے امریکہ سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں مضبوط ہوا ہے،

اس موقع پر نارووال سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما امجد خان کاکٹر اور نعیم اللہ خان کاکٹر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔صوبائی وزیر اوقاف نے کاکٹر براداران کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ نارووال اب پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کیونکہ دربار صاحب کرتار پور میں جاری راہداری منصوبے کے حوالے سے پوری دنیا میں بسنے والے سکھ خوش ہیں راہدادری منصوبے کی تکمیل سے نارووال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔امجد خان کاکٹر اور نعیم اللہ خان کاکٹر نے کہا کہ صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ نے وزیر اعلی پنجاب سے بھی ملاقات کروائی ہے ،جہاں نارووال کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب جلد نارووال کا دورہ بھی کریں گے۔ دربار صاحب کرتار پور میں جاری راہداری منصوبے کے حوالے سے پوری دنیا میں بسنے والے سکھ خوش ہیں راہدادری منصوبے کی تکمیل سے نارووال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت غیر مشروط ہے ہم کل بھی عمران خان کے سپاہی تھے اور آئندہ بھی پارٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…