مشرف دور میں جیل میں قید نواز شریف کی مدد کیلئے بھارت سے کونسی روحانی شخصیت پاکستان آئی تھی کہ جس کے بعد سزائے موت ملنے کے باوجود وہ سعودی عرب جانے میں کامیاب ہو گئے تھے، لیگی رہنما کے تہلکہ خیز انکشافات

26  جولائی  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشرف دور میں قید کے دوران بھارت سے آئی ایک روحانی شخصیت نے نواز شریف کو ملک سے باہر چلے جانے کا پیغام بھجوایا، کراچی جیل میں نواز شریف کو خفیہ طور پر موبائل فون پہنچایا جس کے ذریعے انہوں نے عرب ممالک، اندرون ملک دوستوں سے رابطے کئے ، کراچی جیل سے اٹک قلعے منتقلی کے وقت نواز شریف کیلئے جیل کے قیدی رو پڑے تھے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نصرت منگن نے مجھے کہا کہ تمہارا لیڈر بہت عظیم انسان ہے اس نے یہاں پر ساڑھے تین سو افراد کیلئے مسجد تعمیر کروائی ہے ، سینٹ کے چیف وہپ، سابق صوبائی وزیر قانون اور نواز شریف کے وکیل سینیٹر سلیم ضیا کےخبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کے چیف وہپ، سابق صوبائی وزیر قانون اور نواز شریف کے وکیل سینیٹر سلیم ضیانے ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں کراچی کی جیل میں قید کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کو موبائل فون پہنچایا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس موبا ئل کے ذریعے نواز شریف بیرون ملک خصوصا عربی اور اندرون ملک دوستوں سے رابطے میں رہے۔ان کا کہناتھا کہ کراچی قیام کے دوران ایک انڈیا سے آئے ہوئے پیر صاحب سے جب دعا کیلئے ملا تو انہوں نے مجھے کہا کہ نواز شریف کیلئے بہتر ہے کہ وہ ملک سے باہر چلے جائیں اور یہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے،اس پر میں نے کہا کہ وہ تو قید ہیں کیسے ملک سے باہر چلے جائیں اس پر پیر صاحب کا کہنا تھا کہ آپ میرا پیغام ان کو پہنچادیں۔ چنانچہ میں نے یہ پیغام میاں صاحب کو پہنچایا تھا۔سینیٹر سلیم ضیا کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے کراچی جیل میں ملاقات کے دوران مجھے موبائل فون پہنچانے کا کہا جو بظاہر اتنی سکیورٹی کے دوران جیل میں پہنچانا ناممکن لگتا تھا۔جیل میں ہماری ملاقات جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوتی تھی اس وقت کے جیل سپرنٹنڈنٹ نصرت علی منگن بہت ہی شفیق انسان تھے انہوں نے یہ حکم دیا ہوا تھا کہ میاں صاحب سے ملاقات کیلئے کوئی بھی ملنے آئے تو اسے ملاقات کرنے دی جائے ،اس روز میں میاں صاحب کو ملاقات کے دوران اپنا کمرہ ہمارے حوالے کر کے باہر نکل جاتے تھے ،میں نے دبئی سے ایک دوست سے انتہائی چھوٹا سیٹ اپنی پینٹ

کے بیلٹ کے اندر چھپا کر جیل میں ملاقات کے دوران میاں صاحب کے پاس لے گیا اور واش روم میں سیٹ کے پیچھے رکھ کر میاں صاحب کو بتادیا کہ وہاں سے لے لیں، انہوں نے موبائل وہاں سے حاصل کرنے کے بعد اپنے پاکستان میں دوستوں اور سعودی عرب ،دبئی میں اپنے عالمی دوستوں سے رابطہ شروع کیا اور مجھے جب انتہائی ضروری بات کرنی ہوتی تھی تو کال کرلیتے تھے۔

اور یہ طے تھا کہ میں انہیں کال نہیں کروں گا۔ایک دن اتوار کی صبح سویرے میاں صاحب کی کال آئی کہ انہیں اٹک قلعہ منتقل کیا جارہا ہے اس لیے موبائل تم لے جاو ورنہ جامہ تلاشی کے دوران پکڑا جائیگا۔ میں نے کہا کہ آج چھٹی ہے اس لیے آپ جیل سپرنٹنڈنٹ سے کہیں کہ مجھے سلیم ضیاکو کراچی میں جاری کیسز کے حوالے سے کچھ ہدایات دینی ہیں، اس لیے میں اٹک اس وقت تک نہیں جاوں گا ، جب تک مجھے میرے وکیل سلیم ضیاسے

ملاقات کرا نہیں دی جاتی۔میاں صاحب کے اصرار پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجھے ملاقات کی اجازت دی تو میں نے جیسے موبائل پہنچایا تھا ویسے ہی اس کو لے کرواپس آنے میں کامیاب ہو گیا۔میاں صاحب کو جب وہاں سے اٹک کیلئے بھجوایاجارہاتھاتو جیل کا پورا عملہ وہاں اکٹھے ہو کر رو رہا تھا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نصرت منگن نے مجھے کہا کہ تمہارا لیڈر بہت عظیم انسان ہے اس نے یہاں پر ساڑھے تین سو افراد کیلئے مسجد تعمیر کروائی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…