”یہ میری بہت بے عزتی کرتی ہے اور۔۔۔!“ شہبازشریف نے اپنی والدہ سے مریم نواز کے بارے میں کیا کہا؟ معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشافات

  اتوار‬‮ 21 جولائی‬‮ 2019  |  20:53

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ مریم نواز اپنے باپ کے لیے کوشش کر رہی ہے، عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ادھر لڑائی چل رہی ہے کہ رانا ثناء اللہ کا داماد کہہ رہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی مسز کو ساتھ نہ بٹھائیں اگر بالکونی میں کھڑے ہو کر تقریر کرنی ہے تو یہ ساتھ نہیں ہوں گی، دوسرا عابد شیر علی کا پورا گروپ ایک ایم پی اے کہہ رہا ہے کہ میں نے رانا ثناء اللہ کے گھر نہیں جانا، تیسرا


کہتا ہے کہیہ اختلاف نہیں ہے، اس موقع پر عارف حمید بھٹی نے میاں شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب مجھے پتہ ہے آپ اپنی والدہ شمیم بیگم کا بہت احترام کرتے ہیں، کیا آپ نے چند دن پہلے جا کر ان سے یہ نہیں کہا کہ ماں جی یہ بچی میری بڑی بے عزتی کرتی ہے اسے روکیں، انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو پتہ ہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں، شہباز شریف رات کے اندھیرے میں گاڑیوں کے نمبر بدل کر ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔

موضوعات:

loading...