باجوڑ میں صوبائی الیکشن جیتنے والے امیدواروں کو مبارکبادیں،لوگوں کا تانتابندھ گیا،علاقے میں جشن کا سماں

21  جولائی  2019

باجوڑ(این این آئی)باجوڑ میں صوبائی الیکشن جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دینے کیلئے لوگوں کا تانتابندھا رہا۔ باجوڑ میں الیکشن جیتنے والے نومنتخب ایم پی ایز کے گھروں پر لوگوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہیں۔ حلقہ پی کے100پر جیتنے والے

نومنتخب ایم پی اے انورزیب خان کے رہائشگاہ راغگان میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں اور لوگ بڑی تعداد میں مبارکباد دینے کیلئے آرہے ہیں۔ حلقہ پی کے101پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے انجینئر اجمل خان کے رہائشگاہ نزد باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر لوگوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہیں۔ جبکہ جماعت اسلامی کے نومنتخب ایم پی اے حلقہ پی کے102سراج الدین خان کے رہائشگاہ نوے کلے پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں۔ دوسرے جانب جیتنے والے ایم پی ایز کے گھروں پر رات گئے تک جشن کا سماں رہا اور ان کے کارکنان نے آتش بازی کی۔ اس کے علاوہ برخلوزو میں اتحاد ملکانان کے ہیڈکوارٹر ملک محمد آیاز کے رہائشگاہ اور ملک عبدالعزیز آف کمر کے رہائشگاہ پر بھی آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیاگیا۔ باجوڑ میں صوبائی انتخابات کے موقع پر تینوں حلقوں پر 45323خواتین نے ووٹ پول کیا جن میں پی کے100باجوڑ ون میں 12638خواتین نے ووٹ پول کیا۔ حلقہ پی کے101میں 11733خواتین نے ووٹ پول کیا جبکہ حلقہ پی کے102میں 20952خواتین نے ووٹ پول کیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…