صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیوں پیش کی؟ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک کے بعد حکومت کا ایک اور نہلے پہ دہلہ،ایساقدم اُٹھالیا کہ اپوزیشن کے گمان میں بھی نہ ہوگا

19  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف بھی

عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے مشاورت شروع کر دی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکومت نے درمیانی راہ نکالنے کے بجائے مقابلہ کرنے کی ٹھان لی اور اب حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں حزب اختلاف کے حمایت یافتہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے جس کے بعد حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کی باری آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی مشاورت کر لی گئی۔حکومت اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ حزب اختلاف نے بھی جوابی حکمت عملی کے لیے سرجوڑ لیے ہیں اور قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔واضح رہے کہ قواعد کے مطابق قائمہ کمیٹی اراکین کی سادہ اکثریت کمیٹی چیئرمین تبدیل کر سکتی ہے۔ جس کے لیے اسپیکر یا چیئرمین کو تحریری طور پر درخواست دینا ہوتی ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…