شاہد خاقان عباسی گرفتاری کے بعد ایک اوربڑی مشکل میں پھنس گئے اہم شخصیت وعدہ معاف گواہ بن گئی ، نیب کو اہم ثبوت دیدئیے

19  جولائی  2019

اسلام آباد ( آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب ) کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہناہے کہ عابد سعید نے اہم ثبوت نیب کے حوالے کردیے دئیے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما

شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کر لیا ہے۔نیب نے رہنما مسلم لیگ ن کو ایل این جی کیس میں عدم تعاون پر گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کیس میں پیش ہونے سے انکار کیا تھا۔نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو آخری موقع دیا گیا تھا اور وہ 11 بجے تک اسلام آباد میں ہی موجود تھے۔ان کو نیب نے 10 بجے طلب کر رکھا تھا تاہم وہ جان بوجھ کر پیش نہ ہوئے۔نیب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 25 اپریل کو قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا تھا۔شاہد خاقان عباسی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے نیب کے سوالات کے جوابات تیار کر لیے تھے جنہیں نیب افسران کو جمع کرادیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق سوالنامہ میں شامل 22 سوالات کے جوابات پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں تاہم جن سوالات کے جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار تھا ان کا ریکارڈ ملنے کے بعد جواب تیار کیے گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نہ نیب کو مکمل جواب جمع کراسکے اور نہ ہی مکمل ریکارڈ دے سکے۔یاد رہے شاہد خاقان نے 26مارچ کو بھی اسی کیس میں اپنا بیان نیب راولپنڈی میں جمع کرادیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…