اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریق کار کی تبدیلی کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

18  جولائی  2019

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریق کار کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔شہری غلام یاسین بھٹی نے سینئر قانون دان اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کو ہائیکورٹ میں نئے ججوں کی تقرری کیلئے 13 مجوزہ نام بھجوائے تاہم جوڈیشل کمیشن نے تعیناتی کیلئے تمام مجوزہ نام مسترد کر دیئے،

انگلینڈ میں ججوں کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کی جاتی ہے، موجودہ طریق کار سے کئی قابل وکلا ء جج نہیں بن سکتے۔اخبار میں اشتہار کے بغیر کسی بھی قسم کی تقرری و تعیناتی کرنا آئین کے آرٹیکل 18 اور 2 اے کیخلاف ورزی ہے۔اعلی عدلیہ میں ججز تعیناتی کا رائج طریق کار تبدیل کیا جائے،اعلی عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا جائے اوراستدعا ہے کہ درخواست حتمی فیصلے تک اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتیاں روکی جائیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…