شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری ، مریم نواز کی شدید مذمت سابق وزیراعظم کی گرفتاری کو کیا قرار دیدیا

  جمعرات‬‮ 18 جولائی‬‮ 2019  |  16:56

اسلام آباد( آن لائن )مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر انہیں لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کر لیا گیا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ن لیگ کینائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیراعظم گرفتار ہو گیا۔مریم نواز نے مزید لکھا کہ جو عوام کے ووٹ سے آئے گا تو کیا یہی لاقانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے۔

موضوعات:

loading...